اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ پی آئی اے پائلٹس کی پنشن میں اضافے کی درخواست بھی نامنظور، عدالت نے مسیحی افراد کی شادیوں کی رجسٹریشن کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی اٹھارویں ترمیم کے تحت کراچی کے جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ ڈی کی تحویل کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نےفیصلہ پڑھ کر سنایا،وجوہات تفصیلی فیصلےمیں دی جائیں گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےپی آئی اے پائلٹس کی پینشن میں اضافےسے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت نےملک بھر میں بڑھتی آلودگی سےمتعلق کیس بھی نمٹا دیا۔
کرسچیئن میرج رجسٹریشن کیس میں عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یونین کونسلز مسیحی افراد کی شادیاں رجسٹرکریں، نادرا میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے، حکومت پنجاب اس حوالے سے قانونی اقدامات کرے۔
اورنج لائن ٹرین کیس میں ٹھیکیداروں نے بینک گارنٹیز جمع کرادیں۔ چیف جسٹس نے ایل ڈی اے بورڈ میں پراپرٹی ڈیلرز کو شامل کرنے پر ناراضی کا اظہارکیا ۔ عدالت نےحکم دیاکہ ٹھیکیداروں کو پیسےادا کئےجائیں ، اگر کام ٹھیک نہیں ہو گا تو ان کو پکڑ کر پیسے واپس لیں گے۔
Comments are closed.