برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدہ مسترد کردیا۔۔۔ آگے کیا ہوگا؟

لندن: برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ معاہدے کو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف جیریمی کوربن نےحکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد بھی پیش کر دی ہے۔ جس پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

برطانیہ میں پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت عام انتخابات پانچ برس بعد ہی منعقد ہوتے ہیں۔ اگر حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو  قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اور 14 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔

 اگر وزیراعظم  تھریسامے تحریکِ عدم اعتماد  کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ تو وہ اسی یا تبدیل شدہ معاہدے پر دوبارہ ووٹنگ کرواسکتی ہیں۔

اگر کچھ نہیں ہوتا تو برطانیہ بغیر کسی معاہدے کے یورپی اتحاد سے نکل جائے گا۔ حکومت  ایک اور ریفرنڈم  کا بھی انتخاب کر سکتی ہے۔۔جس کے لیے اسے آرٹیکل 50 میں ترمیم کرنا ہو گی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق اس سارے عمل میں 22 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ معاہدے کے مطابق برطانیہ 29 مارچ کی رات 11 بجے کے بعد یورپی یونین کا رکن نہیں رہے گا۔

Comments are closed.