بارسلونا۔ سپین کے صوبہ کاتالونیاکی صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین میں سے 14 ممبران اسمبلی نے باضابطہ طور پر عہدے سنبھال لئے ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے درمیان عہدوں کی تقسیم یکساں طور پر کی گئی ہے۔ منتخب صدر پیری اراگونس نے ممبران سے حلف لیا۔
نو منتخب کابینہ کورونا وائرس وباء سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران کام شروع کرنے جارہی ہے۔ صوبائی صدر پیری آراگونس نے کابینہ اراکین کو خوش آمدیدکہا۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر نے کہاکہ ان کی ٹیم عوام کی خدمت کےلئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آزادی پسند رہنماوں کی معافی کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ابھی فیصلہ وفاقی حکومت کا اختیار ہوگا۔
Comments are closed.