پاکستان میں پانی ذخائر مزید کم۔۔ ارسا نے صوبوں کو سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، صوبوں کو سنگین صورتحال سے متعلق آگاہ کر دیا گیا

ارسا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ دریائوں میں پانی گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید 18 ہزار 800 کیو سک کم ہوگیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ تربیلا ڈیم اگلے 24 سے 48  گھنٹے میں اپنے ڈیڈ لیول پر پہنچ جائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال دیکھ کر ارسا سمجھتا ہے کہ آنے والے دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصہ میں کمی آ سکتی ہے،جس کا تخمینہ 24 مئی کو 17فیصد تک لگایا گیا تھا یہ کمی اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔اس صورت حال سے صوبوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.