پاکستان میں کورونا سے مزید 75 اموات، 2 ہزار 700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، قاتل وباء کے باثع ایک دن میں مزید 75 افراد لقمہ اجل بن گئے، جب کہ 2 ہزار 726 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 62 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 726 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہزار 11 ہزار 302 تک پہنچ گئی ہے۔

اگر صوبائی اور علاقائی سطح پر کورونا کیسز کی بات کی جائے تو پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 73 مریض  سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 3 لاکھ 13 ہزار 59، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  31 ہزار27، بلوچستان میں 24 ہزار 823 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 80 ہزار 779، آزادکشمیرمیں 19 ہزار 8 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 مریض سامنے آ چکے ہیں

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قاتل وباء نے مزید 75 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات 20 ہزار 540 ہو گئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد رہی۔ 8لاکھ 31 ہزار 744 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔4 ہزار 496 مریض ملک  بھرکے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 18 ہے، سندھ میں 23 ہزار 398، پنجاب میں 20 ہزار 625، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار501،اسلام آباد میں 6 ہزار 811، گلگت بلتستان میں 102۔بلوچستان میں ایک ہزار 49 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے ایک  ہزار 532 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 ہزار 706 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

Comments are closed.