آزادکشمیر انتخابات کیلئے خصوصی ایس او پیزجاری، مصافحے و معانقے پر پابندی عائد

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آزاد جموں و کشمیرمیں انتخابی سرگرمیوں کے دوران عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس اوپیزجاری کردیے گئے ہیں، جن کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی اجتماعات کھلی جگہ پرمنعقد کیے جائیں، اجتماعات میں پانچ سو افراد کے شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ ہاتھ ملانے اورگلے ملنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

انسداد کورونا کے لئے جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی جلسے جلوسوں میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ انتخابی سرگرمیوں کا دورانیہ صرف 3 گھنٹے مقررکیا گیا۔ آزاد کشمیر میں جولائی میں عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس سلسلے میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر انتظامات کو مکمل کرلیا  گیا ہے۔

Comments are closed.