اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، تربوز میں چھپائی گئی منشیات برآمد

 اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوششیں نااکام بنا دی گئی ہیں۔

کوئٹہ سے سرگودھا جانے والی بس کے مسافر سے تقریبا 20 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے ۔منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ تربوزوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

پوسٹ آفس کے مشتبہ پارسل سے تقریبا 270 گرام ہیروٸن برآمد ہوئی ہے ، اسی طرح سیالکوٹ پوسٹ آفس کے مشتبہ پارسل میں سے تقریبا 400 گرام ہیروٸن برآمد کی گئی ہے ۔

Comments are closed.