یورپ میں کوروناصورتحال بہتر: سپین کاکروزشپس پرپابندی 7جون سےختم کرنے کا فیصلہ

بارسلونا۔ سپین میں کوروبا وباء کے پھیلاومیں کمی کے بعد سے موذی وباء کے باعث عائد پابندیاں آہستہ آہستہ ختم کی جارہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہا تھا کہ غیر یورپی ممالک کے شہریوں کو 7 جون سے ویکسین لگوانے والے افراد کوملک میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی

ہسپانوی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 7 جون کو پہلا بحری جہاز ہسپانوی بندرگاہ پر پہنچے گا۔ یہ اقدام یورپ میں کورونا وباء میں کمی کے بعد اٹھایا گیاہے۔بحری جہازوں کی آمد پر پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔ بحری جہازوں کے قیاپ کے لئے یورپ میں سپین کا شمار دوسرے نمبر پر ہوتاہے

سال 2019 میں کروز شپس سے آمدنی 2.8بلین یورو کی آمدنی کے ساتھ 50 ہزار ورکرز کو 1.5بلین یورو کی رقم تنخواہوں کی مد میں ادا کی گئی۔ کورز شپس کی آمد اور سیاحتی سیکٹر سپین کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کورونا وباء کے باعث ہسپانوی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ پابندیاں ہٹنے کے باوجود ابھی بھی 5 لاکھ سے زائد افراد حکومتی امدادی اسکیم سے پیسے حاصل کررہے ہیں۔

Comments are closed.