بارسلونا: حکومت نے بجلی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے تین ماڈل تشکیل دے دئیے ہیں۔ بجلی کا استعمال ماڈل کے تحت کر کے بجلی کا بل بچایا جاسکے گا۔
پنتا(Punta): پیر سے جمعہ 10 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک اور شام 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی مہنگی ہو گی
لانو(Llano): پیر سے جمعہ 08 بجے صبح سے 1پ بجے تک،،، 02 بجے دوپہر سے شام 06 بجے تک،،، رات 10 بجے سے رات 12 بجے تک بجلی استعمال کرنے سے قیمت تھوڑی کم لاگو ہو گی
ویلی(Valle): پیر سے اتواررات 12 بجے صبح سے 8
بجے تک بجلی کی قیمت کم ہو گی۔
قومی تعطیلات والے دن یہ اوقات کار لاگو نہیں ہوں گا۔ شہریوں کو چاہیے کہ ان اوقات کے دوران زیادہ بجلی کھینچنے والی اشیا استعمال نہ کریں تاکہ ان کا بجلی کا بل کنٹرول کی جاسکے۔
استری، واشنگ مشین، سیکادورا، الیکٹرک چولہا اور وہ دوسری چیزیں جو زیادہ بجلی کھینچتی ہیں ان پر یہ اوقات لکھ کر لگا دیں۔۔۔فائدہ میں رہیں گے
Comments are closed.