18سال سے زائدعمرکے افراد کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسی نیشن کے لئے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) اجلاس میں  3جون بروز جمعرات سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسی نیشن کے لئے رجسٹریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی لکھتے ہیں کہ اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے تمام اہل افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوجائے گا، ویکسین لگوانے کے لئے عوام، خود کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔

Comments are closed.