پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 اموات، 1 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس ہر روز بیسیوں زندگیاں نگل رہا ہے، مہلک وبا سے ایک دن میں مزید 80 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 1 ہزار 843 نئے کورونا کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 47 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 843 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، اسلام آباد میں 81 ہزار 357، آزادکشمیرمیں 19 ہزار287 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 20 ہزار 930 اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ روز پنجاب میں 38 اور کے پی میں 16 اموات ہوئیں۔8لاکھ 48 ہزار 685 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار 52 ہے۔سندھ میں 24 ہزار 994 پنجاب میں 18 ہزار 485 ،کے پی کے میں 4 ہزار 979۔اسلام آباد میں 4 ہزار 528۔گلگت بلتستان 125۔بلوچستان میں ایک ہزار20۔آزاد جموں و کشمیر میں 921 ایکٹوکیسز ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 ہزار 183 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

Comments are closed.