این اے 91 سرگودھا کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق این اے 91 سرگودھا کے بیس پولنگ اسٹیشن پر پولنگ دو فروری کو ہوگی۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس علیم شہاب کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ بیس پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی مواد رکھنے والے تھیلوں کی سیلیں توڑ کر نئی لگائی گئی ہیں۔ جس سے خدشہ تھا کہ انتخابی ریکارڈ میں ردوبدل بھی کیا گیا ہوگا۔
اس حلقے سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار ذوالفقار بھٹی یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں لائے۔ الیکشن کمیشن نے ذوالفقار بھٹی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed.