جسٹس آصف سعید نےچیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم ، وفاقی کابینہ کا اراکین ، ججز صاحبان اور سابق ججز نے شرکت کی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اورسپریم کورٹ کے ججزنے بھی شرکت کی

صدر مملکت اورچیف جسٹس حلف نامے پردستخط کیے، تقریب میں عدالتی نظام میں اہم عہدوں پرفائزغیرملکیوں نے بھی شرکت کی ۔ شمالی قبرص کی سپریم کورٹ کی صدرنارین فردی ،نائجیریا کی ریاست برونوکے چیف جسٹس قاشم ، بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بھیمارو لوکر نے بھی تقریب میں  شرکت کی۔

Comments are closed.