اسلام آباد:ملک میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافے سے چھپن لاکھ ہوگئی ہے۔تیرہ سال سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں ،اونٹوں کی تعداد بھی برقرار ہے ۔ ملک میں بھیڑوں کی تعداد3 کروڑ 16 لاکھ جبکہ بکریوں کی 8 کروڑ3 لاکھ ہوگئی ۔خچروں ، گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد برقرار رہی ۔
اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد 4 لاکھ کااضافے سے 3 کروڑ 16 لاکھ جبکہ بکریوں کی تعداد 21 لاکھ اضافے سے 8 کروڑ3 لاکھ ہوگئی ہے، مویشیوں کی تعدادمیں سالانہ بنیاد پر19لاکھ کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔مرغیوں کی تعداد 1 ارب 44 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ کر 1ارب 57 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔
یہی نہیں،ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں12 لاکھ کا اضافہ ہواہے ، اس وقت ملک میں بھینسوں کی تعداد 4کروڑ 24 لاکھ ہے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 13سال سے گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔سولہ سال سے خچروں جبکہ پانچ سال سے اونٹوں کی تعداد میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ملک میں اونٹوں کی تعداد 11لاکھ ، گھوڑوں کی 4 لاکھ اور خچروں کی 2 لاکھ ہے۔
Comments are closed.