ویلنسیا میں بیٹی کو گھر میں قید کرنے والے پاکستانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ویلنسیا: نیشنل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 56 سالہ پاکستانی کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار پاکستانی پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور اپنی بیٹی کو گھر میں قید کررکھاہے۔ لڑکی کو پاکستان میں شادی کے لئے مجبور کرنے کے ساتھ بات نہ ماننے کی صورت میں مستقل طور پر پاکستان بھیجنے کے لئے دھمکایا جارہاتھا۔

پولیس نے ایمرجنسی نمبر 091 پر کال موصول ہونے کے بعد گھر میں کاروائی کی جہاں پر ایک مہینے سے زائد عرصے سے لڑکی کو قید کرکے رکھاگیاتھا۔ لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ اس کو کہیں بھی اکیلے جانے یا کسی سے ملنے کی اجازت نہیں۔

دھمکیوں کا سلسلہ ایک سال قبل شروع ہواوالد نے لڑکی کی پسند سے انکار کرتے ہوئے پاکستان میں شادی پر اسرار کیاجارہاتھا۔ پولیس نے لڑکی کے والد کو مبینہ طورپر لڑکی کو گھرمیں قید کرنے اور انسانی سمگلنگ کے الزام کے تحت گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments are closed.