کورونا صورتحال میں بہتری، پابندیوں میں نرمی۔۔سپین سیاحوں کی توجہ کا مرکز

بارسلونا: کورونا صورتحال میں نمایاں بہتری اور سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد موسم گرما کی چھٹیوں میں سپین سیاحوں کی سب سے پسندیدہ منزل ہے۔ غیرملکی سیاحوں کی آن لائن تلاش میں سپین کے سیاحتی مقامات سرفہرست رہے۔

موسم گرما کی تعطیلات قریب آتے ہی غیر ملکی سیاحوں نے مختلف ممالک میں چھٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، سپین کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی اور غیریورپی ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت کے باعث سپین کے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یکم جولائی سے یورپ میں کورونا پاس لاگو ہونے کے بعد سیاحوں نے چھٹیاں گزارنے کے لئے بہترین مقامات کی تلاش شروع کردی ہے۔ مئی میں گوگل سرچ انجن پر سپین میں سیاحتی مقامات کو 50 فیصد زیادہ تلاش کیا گیا۔ زیادہ سرچ کئے جانے والے دیگر ممالک میں فرانس، اور اٹلی شامل ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت گوگل پر یہ اضافہ 203 فیصد زائد ریکارڈ کیاگیاہے۔ مئی میں سپین جانے والوں مسافروں میں بھی اضافہ ہوا، سپین کے سفر کے لئے جرمنی اور فرانس کے شہری پہلے جبکہ کہ برطانیہ کے شہری تیسرے نمبر پر ہیں۔

سپین آنے والے سیاحوں نے سپین کے 5 شہروں پالما مایورکا، بارسلونا، مادرید، مالاگا، ابیزا آنے میں دلچسپی ظاہر کی۔کورونا وباء میں کمی اور ویکسینیشن منصوبے کے بعد یورپ کے متعدد ممالک نے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔گزشتہ سال سفری پابندیوں کے باعث سیاح سفر نہیں کرسکے تھے۔ رواں سال امید کی جارہی ہے سیاحت کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments are closed.