اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور کم ہونے اور وبا کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے بعد کھلاڑیوں کو دوبارہ خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 21جون سے جاگنگ ٹریک ،ٹینس اور ہاکی کے گرائونڈ کھلاڑیوں کیلئے کھول دیئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 28جون سے بیڈمنٹن ،سکوائش اور فٹنس جم اور اس کے بعد تیسرے مرحلے میں فٹ بال کے گرائونڈ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ اعلامیہ کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمددرآمد کیا جائے گا ، کسی بھی اتھلیٹ کو بغیر ماسک کے اجازت نہیں ہونگی اور کسی کو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں ہوگی ، کھانسی ،گلے کے خراب اور سانس کے مریضوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس بورڈ میں کسی کو بھی گروپ کی صورت میں اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، اعلامیہ کے مطابق کسی بھی قسم کے مہمان کو بھی سپورٹس بورڈ کے داخلے کی اجازت نہی دی جائے گی۔
Comments are closed.