کے ٹو، نانگاپربت،براڈ پیک،سیف الملوک کی سیر کیلئے پی آئی اے ایئرسفاری سروس شروع

قومی ائیرلائن وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، ملک کے بلندترین پہاڑی سلسلوں کی سیر کے لئے ایئرسفاری سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی ایئرسفاری پرواز اسلام آباد سے سکردو کے لئے روانہ ہوگئی، اس پرواز میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے 91 مسافر سوار ہیں، جو پاکستان میں دلکش پہاڑی سلسلوں کے نظاروں سے آنکھوں کو خیرہ کریں گے۔ وفاقی وزیرحماد اظہر بھی سیاحوں میں شامل ہیں۔

پی آئی اے کی ایئر سفاری فلائٹ سیاحت کے شوقین افراد کو ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص بلند چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشیئر اور سیف الملوک جھیل کی فضائی سیر کروائے گی، پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کےلیے غیرملکیوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔

پی آئی اے ایئر سفاری کیلئے تعارفی یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے رکھا گیا ہے، ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی جو ہفتے کے روز اسلام آباد سے سکردو روانہ ہوگی۔

Comments are closed.