راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات،اینٹی کرپشن تحقیقاتی ٹیم نے سولہ ہاوسنگ سوسائٹیز کو نوازنے سے متعلق ثبوت حاصل کرلیے۔ سابق ایل اے سی وسیم تابش نے سرکاری خزانے سے 22 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی ۔ بااثر ہاوسنگ سوسائٹیز کی زمین 30 لاکھ روپے کنال کے حساب سے خریدنےکا انکشاف ہواہے
دستاویزات کے مطابق اینٹی کرپشن تحقیقاتی ٹیم کو ملنےو الے شوائدکے مطابق سابق ایل اے سی وسیم تابش نے 16 ہاوسنگ سوسائیٹیز سے 480کنال زمین حاصل کی۔ ان زمینوں کے لیے سرکاری خزانے سے 22 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی ۔ سب سے زیادہ زمین، سستی بستی سوسائٹی سے 160 کنال ایکوائر کی گی اور اس عوض 5 کروڑ 52 لاکھ روپے دئیے گئے۔
وسیم تابش نے رنگ روڈ کے لیے خود قانون میں ترمیم کی اور پراگرس ریویو کمیٹی کی ہدایت کے برعکس ادائیگیاں کیں۔تحقیقاتی کمیٹی نے پی ایم یو اور آر ڈی اے سے تصدیقی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.