حکومت پاکستان نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے اور وائرس سے بچاؤکے لئے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدے کر لیا ہے۔
حکومت پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، وفاقی حکام کے مطابق امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی اس سال پاکستان کو ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گی، فائزر بائیو این ٹیک جولائی میں پاکستان کو 10 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائے گی۔ پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہےکہ چینی ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں پیر تک پاکستان پہنچ جائےگی جبکہ 22 اور 23جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔
Comments are closed.