واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان دوسری ملاقات فروری کے آخر میں ہوگی، ملاقات کے لیے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے چیئرمین کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کےمنتظر ہیں، جو فروری میں ہوگی، دونوں رہنماوں میں ملاقات کےلیے مقام کاتعین بعد میں کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے امریکا کے دورے پرآئے شمالی کوریا کے نائب چئیرمین سے بھی ملاقات کی، جس میں کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنےپر بات چیت کی گئی۔
Comments are closed.