راولپنڈی: گیس لوڈشیڈنگ ہنستے بستے گھر اجاڑنے لگی۔ راولپنڈی میں ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج سے دھماکے کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہوگیا۔2 خواتین اور17 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگئے۔
گیس لیکج خوفناک صورت اختیار کرگئی۔آئے روز گیس لیکج سے دھماکوں کے واقعات نے شہریوں کی زندگی دائو پرلگادی۔ ڈھوک چوہدریاں کے ایک فلیٹ میں اہلخانہ رات کو گیس لوڈشیڈنگ کے باعث چولہے کا والو کھلا چھوڑ کر سو گئے۔صبح ناشتے کےلیے جونہی تیلی جلائی خوفناک دھماکہ ہوا پھر آگ ایسے بھڑکی کہ پورا فلیٹ لپیٹ میں آگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین شبنم کیانی۔۔۔۔حمیرا نشاط اور 17 سالہ فہد کیانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شبنم کیانی آرمی پبلک اسکول میں ٹیچر اور ان کا بھتیجا فہد کیانی اسی اسکول میں طالبعلم تھا۔فلیٹ میں صرف یہ تینوں افراد رہائش پذیر تھے۔۔تعلق گوجرخان کے علاقے سکھو سے ہے۔
اس سے پہلے 15 جنوری کو راولپنڈی کے ہی علاقے سیٹلائیٹ ٹائون میں کمپریسر پھٹنے سے شادی والے گھر میں آگ لگی۔۔۔دلہن سمیت 5 خواتین جان سے گئیں۔
Comments are closed.