علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام پر سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ایک کمپنی رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،علیمہ خان اپنے اور کمپنی کے الگ الگ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراتی رہی ہیں۔

علیمہ خان کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کی سربراہ ،،،، ان کے دو بیٹے ڈائریکٹرز ہیں،کمپنی نے 2016 میں 18 لاکھ سے زائد،علیمہ خان نے 1 لاکھ 30 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

دستاویز کے مطابق کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمٹیڈ نے 2014 میں 24 لاکھ 90 ہزار روپے،،،،جبکہ  2015 میں 32 لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد ٹیکس اداکیا۔ علیمہ خان نے 2014 میں ایک لاکھ 58 ہزار روپے ،،، 2015 میں ایک لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

علیمہ خان کی کمپنی  کاٹ کام سورس امریکا،یورپ اور دیگر ملکوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتی ہے۔

Comments are closed.