بھارتی فوج نے بربریت کی حدیں پار کردیں ۔۔۔ 6ماہ میں67کشمیری شہید

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں، رواں سال کے پہلے چھے ماہ میں67 کشمیری شہید کر دیے گئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے چھ افراد کو کو جعلی مقابلوں یا زیرحراست شہید کیا گیا، بھارتی فوج کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 169افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس عرصے کے دوران 81شہری جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، گرفتار کیے گئے جن میں سے کچھ پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے لاگو کیے گئے۔

تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیرمین محمد اشرف صحرائی مئی کے مہینے میں دوران حراست شہید ہو گئے تھے۔ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 28سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں تباہ کیں ، گیارہ خواتین کی بے حرمتی کی اور طلبا اور نوجوانوں سمیت517افرادکو گرفتار کیا۔

Comments are closed.