اسلافوبیا سے پیدا دہشتگردی خطرات کی گلوبل سٹریٹجی میں شمولیت بڑی کامیابی

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاہے کہ اسلافوبیا سے پیداشدہ دہشت گردی کے خطرات کو گلوبل سٹریٹجی میں شامل کرنا بڑی کامیابی ہے، جس سے دنیا میں مختلف جگہوں پر مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان باربار عالمی برادری پر اسلاموفوبیا کے خطرات سے نمٹنے کے لئے زور دیتا آیا ہے، اس سے بین الاقوامی دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لئے بہتر حالات پیداہونے کا موقع ملے گا۔

ترجمان نے کہاکہ گلوبل ٹیررزم سٹریٹجی کے تحت جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کی بنیاد پر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا ہے، یو این جنرل اسمبلی نے نظرثانی شدہ گلوبل ٹیررزم سٹریٹجی کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

 ترجمان نے زینوفوبیا، نسلی بنیادوں اور اسلاموفوبیا کی بنیاد نئے دھشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا ۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے دیگر اوآئی سی ممالک سے ملکر اسلاموفوبیا کو دھشت گردی کا ابھرتا ہوا خطرہ قراردیا تھا۔

Comments are closed.