خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے سربراہ  نے خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پروازیں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات ترتیب دیدیے ہیں جس کے لیے دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئی ہیں۔ مسافروں کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک کاکہنا ہے کہ ہم وطنوں کو دیار غیر میں بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔واضح رہےکہ نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں۔

1 Comment
  1. reiki Psychics says

    Your style is unique in comparison to other people I have read stuff from.
    I appreciate you for posting when you’ve got the opportunity, Guess I will just bookmark this page.

    Also visit my webpage reiki Psychics

Comments are closed.