پاکستان میں کورونا وائرس مزید 34 افراد کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ ملک میں رپورٹ کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں48ہزار27 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے ایک ہزار400 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 تک پہنچ گئی۔
پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 582، سندھ میں 3 لاکھ 39 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 306، بلوچستان میں 27 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331، اسلام آباد میں 82 ہزار 845 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 767، سندھ میں 5 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 329، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 310، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 586 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Comments are closed.