چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔وزرات صحت کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کا طیارہ سائنو ویک ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

وزارت صحت حکام نے بتایا کہ چین سے سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں۔ گزشتہ چار دن میں پاکستان میں ویکسین کی 40لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں جن میں سے سائنوفارم کی 20 لاکھ خوراکیں تین کھیپوں میں پہنچی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق صوبوں کوان کی ضروریات کیمطابق ویکسین کی خوراکیں بھیجی گئی ہیں۔

Comments are closed.