اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرڈاکٹر جیفری شاہ نے سوشل میڈیا سے ذریعے خود آم کی چٹنی تیار کرنے اورپھر سموسوں کیساتھ کھانے کی تصاویرشئیر کی ہیں۔
تصاویر کیساتھ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے لکھا کہ ، وہ آم کی میٹھی اوراسپائیسی چٹنی کیساتھ گرم سموسوں کا لطف لے رہے ہیں، پاکستان میں موسم برسات اورآم کے سیزن کے دوران یہ ایک بہترین ترکیب جسے آپ ٹرائی کرسکتے ہیں۔
جیفری شاہ نے مزید بتایاکہ انہوں نے یہ چٹنی اپنے باغ سے تازہ آم توڑ کر تیار کی ہے، آپ اسے جارمیں انمحفوظ کر کے بعد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں،ان کا یہ انداز ان کے چاہنے والوں کو بھی خوب بہایا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ کمنٹس بھی لکھے۔
Comments are closed.