شہریوں کا قتل گڈ گورننس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بیوی بچوں کے ساتھ گھروں سےباہر نہ نکلیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں شہریوں کےقتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا،معصوم بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کےمنہ پرطمانچہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اتنےبڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتا ہوگئی اور ریاست مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمے دارکون ہے؟ انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پرکسی کواعتماد نہیں اور نہ ہی ایس ایس پیزاورآئی جیز کا تبادلہ کرنے والوں سےانصاف کی امید ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹوئٹروالی سرکار دروغ گوئی اورمخالفین پرالزام بازی کےعلاوہ کچھ نہیں کرسکتی جب کہ نیاپاکستان کے نام پرملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.