فرانس کے شہر پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو کورونا وبا کی وجہ سے 9 ماہ بند رکھنے کے بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹاور آپریٹنگ کمپنی کے مالک جین مارٹن نے کہا ہے کہ شہر میں سیاحت واپس آنے کی وجہ سے دنیا بھر سے آئے لوگوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا موقع ملے گا، تاہم سیاحوں کی تعدادایک دن میں 25 ہزار کے بجائے 13 ہزار تک محدود کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ٹاور کی حدود میں داخل ہونے سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تمام افراد کو حکومت کی جانب سے عائد کردہ تقاضوں کے مطابق ویکسین لگوانے کا ثبوت یا کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔
جین مارٹن نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے سیاحت بحال کرنے کے بعد ایفل ٹاور کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے البتہ تمام قواعد کا دارومدار دوسرے ممالک پر ہے کہ سیاح کون سے ملک سے آرہے ہیں۔پیرس کے میئر این ہیدلگو کی جانب سے تمام سیاحوں کو ایفل ٹاور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر استقبال کیا گیا ہے۔
Comments are closed.