آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے پولنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 27 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 حلقوں میں پولنگ کا پہلے مرحلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کو پولنگ اسٹیشن قراردیا ہے، الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن پر جا کر ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جہاں انتخابی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے 27 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ اس طرح آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ڈیوٹی پر مامور5114 پریزائیڈنگ آفیسر، 7336 پولنگ آفیسر اور 14672 پولنگ اسسٹنٹ اپنا اپنا ووٹ پول کررہے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کے دوران سیکیورٹی اور امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار متعلقہ ایس ایس پی کی طرف سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کے ووٹ 25 جولائی کے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران شمار کیے جائیں گے۔
Comments are closed.