پاکستان میں کوروناوائرس مزید 37 جانیں نگل گیا، 2145 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے، جہاں پر ایک دن میں 37 اموات اور 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا مثبت کیسز آنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس دوران قاتل وائرس مزید 37 زندگیاں نگل کیا کہ ملک میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 5.25 تک پہنچ گئی ہے۔

۔ پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے کہ کورونا مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 58 ہزار 176، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 962، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510، اسلام آباد میں 84 ہزار842 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 192 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دو اضلاع میں کورونا کیسز مثبت آنے کی یومیہ شرح 25 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گلگت میں کورونا کیسز پازیٹو آنے کی شرح 28.9 فیصد جب کہ کراچی میں 25.1 فیصد ہے۔ ملک کے تین اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10 فیصد سے زائد ہے، جن میں مظفر آباد بھی شامل ہے جہاں پر کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 13.2 فیصد ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کیسز پازیٹو آنے کی شرح 7.3 فیصد اور اسلام آباد میں 6.8 فیصد یومیہ ہے۔ ملک کے 5 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 1 فیصد سے کم ہے جب کہ 24 گھنٹے میں چارسدہ، صوابی، گجرات میں کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.