پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 40 اموات، 22 ہزار 888 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں قاتل وائرس مسلسل موت بانٹ رہا ہے، ایک دن میں مزید 40 افراد وباء سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 186 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 579 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ قاتل وبا مزید 40 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 824 ہو گئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 345 افراد اس وباء کا شکار ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 138 ، اسلام آباد میں 85 ہزار 28، بلوچستان میں 29 ہزار 242 ہو گئی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں 22 ہزار 339 جب کہ گلگت بلتستان میں 7 ہزار 535 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.