سابق وزیراعظم پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں فرد جرم کیلئے طلب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کرپشن کے تین کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 8 فروری کو طلب کرلیا  گیا۔ایک سوا رب روپے کی کرپشن کے تینوں ریفرنسز میں ملزمان کی حاضری سے استثنی ٰکا معاملہ فرد جرم کے بعد دیکھا جائے گا۔

 نیب  نے ریشماں پاور پلانٹ میں 38 کروڑ کی کرپشن،، گلف پاور پلانٹ میں 49 کروڑ جبکہ ینگ جنریشن میں 43 کروڑ روپے کی خوردبرد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔ ۔جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ اتنے عرصے سے مقدمات زیرسماعت ہیں کاروائی کیوں آگے نہیں بڑی ؟ وکلاء  نے جواب دیا  کہ قانونی پراسیس کی وجہ سے پیشرفت نہ ہوسکی۔

 ملزمان میں مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری شاہد رفیق، وزارت پانی و بجلی کے افسران اور نجی کمپنیوں کے افسران شامل ہیں۔احتساب عدالت 8 فروری سے تینوں ریفرنسز میں ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے بعد کیسز کا باقاعدہ ٹرائل شروع کرے گی۔

Comments are closed.