اٹلی میں ریسٹونٹ ویٹر کی پاکستانی خاندان کے ساتھ فراڈ کی کوشش ناکام

 ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کے مطابق وہ اٹلی کے شہروینس کے ایک ریستوران میں ڈنر کر رہے تھے۔ بل کی ادائیگی کے وقت ویٹر نے صارفین سے سوال کیا کہ آپ کس ملک اور شہر سے آئے ہیں اس دوران اس نے ہوشیاری سے پن کوڈ نوٹ کرلیا۔

تھوڑی دیر بعد موبائل پر آن لائن شاپنگ کے نوٹیفیکیشن موصول ہونا شروع ہوئے جس پر صارف نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اپنے بینک کو اطلاع کی اور کریڈٹ کارڈ بلاک کروا دیا۔ بعد ازاں بینک نے سارے معاملے کی چھان بین کے بعد صارف کی کریڈٹ کارڈ سے چوری کی گئی رقم واپس اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی۔

یاد رہے یورپ کے سیاحتی علاقوں میں ایسے واقعات عام ہیں اور اسپین کے جزیرے پالما مایورکا میں بھی ویٹرز اور ریسٹورنٹ کے کیشئیرز کے خلاف ایسی شکایات سننے کو ملتی ہیں جس میں اوورچارجنگ کے علاوہ نشہ کی حالت میں افراد سے دوگنی رقم یا بڑے کرنسی نوٹ کے بعد بقایا واپس کرنے کہ بجائے گاہک کو یہ یقین دلایا جاتا ہے کہ اس نے کم مالیت کا کرنسی نوٹ ادا کیا تھا۔

Comments are closed.