مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے، مشیر قومی سلامتی اپنے امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔
مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اپنے امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے، معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے آخری ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی۔دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی،ملاقات میں پاکستان، امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئیں گے۔
ڈاکٹر معید یوسف دیگر امریکی سینئر عہدیدران اور امریکی کانگریس اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔امریکی تھنک ٹینکس، امریکی میڈیا اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.