پاکستان میں قاتل وباء نے ایک دن کے دوران مزید 39 زندگیاں نگل لیں، جب کہ 3 ہزار 262 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 262 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ہیں، پنجاب میں وائرس متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 695، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 42 ہزار 139 تک پہنچ گئی ہے۔ بلوچستان میں 29 ہزار 681، اسلام آباد میں 85 ہزار 947، آزاد کشمیر میں23 ہزار 203، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798 افراد وائرس سے متاثرہ ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق ملک میں کوروناسے اموات کی تعداد23ہزار87ہوگئی ہے، جن میں سے پنجاب میں 10 ہزار 964 اورسندھ میں5 ہزار 840 اموات شامل ہیں، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 423 اور اسلام آباد میں 796 اموات ہوئیں، بلوچستان میں 326 اور گلگت بلتستان 124 اور آزادکشمیر میں کورونا سےاموات کی تعداد614ہوگئی۔
Comments are closed.