قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی مئیر کاستیادیفیلزماریہ مرنڈا سے ملاقات

کاستیلدیفیلز کی میئر ماریہ میرنڈا اور کاتالونیا پارلیمنٹ کی ممبر ایسترنیوبو نےقونصل جنرل عمران علی چوہدری کی رہائش گاہ پر ایک طویل ملاقات کی۔ملاقات میں کاتالونیا اور کاستیل دیفیلز میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔قونصل جنرل عمران علی نے مہمانوں کو پاکستانی کمیونٹی کمیونٹی کے خدوخال، ہیت اور رجحانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب کاستیادیفیلزمیں بھی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہیں جوکہ اسٹورز، باربر شاپس اور فروٹ شاپس جیسے کاموں کے ساتھ منسلک ہیں۔

مئیر کاستیا دیفلیز اور ممبر پارلیمنٹ نے قونصل جنرل عمران علی کو بتایا کہ پاکستانی لوگ محنت کش، دیانت دار اور اچھے شہری ہیں۔ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے آئین پاکستان اور مُلک کے وفاقی نظام سے متعلق بھی معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے حالیہ دنوں میں صوبہ کاتالونیا کے مختلف جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار بھی کیا۔

دونوں اطراف کے درمیان کشمیر، افغانستان اور کرونا وائرس کے بحران پر تبادلہ خیال ہوا۔ قونصل جنرل نے مہمانوں کو بتایا کہ پاکستان نے دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک سے بھی بہتر انداز میں کورونا بحران کو ڈیل کیا ہے۔ اس موقع پر سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئیر سیاستدان خوسے ماریا، ارنستو کاریون بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی سے محمد اقبال چوہدری، حافظ عبدالرزاق صادق، نوید احمد اندلسی اور محمد بلال سرور بھی موجود تھے۔

Comments are closed.