بارسلونا میں جولائی کے مہینے میں 4600 کم عمر بچے کورونا وائرس سے متاثر

بارسلونا۔ یکم سے 28 جولائی کے دوران بارسلونا میں 0 سے 14 سال تک کی عمر کے 4 ہزار 6 سو 17 لڑکے اور لڑکیاں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔بارسلونا پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق رواں ماہ 44 ہزار 3 سو 97 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس میب 10.3فیصد نابالغ تھے۔

جولائی کے مہینے میں 15 سال سے 34 سال تک کی عمر والے 23 ہزار 3 سو 90 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 35 سال سے 64 سال کے درمیان 13 ہزار 5 66 افراد ، 65 سے 74 سال عمر کے درمیان 1416 جبکہ 75 سال سے زائد عمر والے 1408 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

کاتالان محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ آنے والے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔73فیصد متاثرین ایسے افراد ہیں جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔بارسلونا میں ریگروتھ انڈیکس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جوکہ ایک لاکھ افراد میم 1031 پر پہنچ گیایے گزشتہ دنوں وائرس کے پھیلاو کی شرح 1600 افراد سے تجاوز کرگئی تھی۔

Comments are closed.