لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پردوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے نو ڈیل بریگزٹ کو بھی خارج از امکان قرار دینے سے انکار کردیا۔ترمیم شدہ ڈیل پر پارلیمان میں آج ووٹنگ ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر جریمی کاربن نے پلان بی کو پلان اے کی کاپی قرار دے دیا۔
بریگزٹ ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد تھریسامے نے ایوان میں متبادل منصوبہ پیش کردیا، ترمیم شدہ ڈیل پر پارلیمان میں آج ووٹنگ ہوگی۔ڈیل کی مخالفت کی اہم ترین وجوہات میں شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سرحدی انتظام کا معاملہ ہے۔
منصوبے میں تبدیلیوں کے لیے برطانوی وزیراعظم یورپی یونین سے دوبارہ مذاکرات کریں گی۔ ترمیم شدہ ڈیل میں برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہریوں کےلیے 65 پاؤنڈز کی فیس کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر جریمی کاربن نے پلان بی کو پلان اےکی کاپی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وہ ایسی ڈیل کی حمایت کریں گے جس میں نو ڈیل بریگزٹ کے تباہ کن عمل سے بچنے کی یقین دہانی شامل ہو۔
Comments are closed.