راولپنڈی: ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس ختم کرنے کی عرضی کسٹمز کورٹ نے منظور نہیں کی، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے اور حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد ، عدالت نے پندرہ فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
ڈالر گرل ایان علی کی مشکلیں بڑھ گئیں۔کرنسی اسمگلنگ کیس سے بریت ملی نہ پیشی سے پکی چھٹی، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار15 فروری کو طلبی
راولپنڈی کی خصوصی عدالت کسٹمز کے جج ارشد بھٹہ نے ایان علی کی تینوں درخواستیں سماعت کے بعد مسترد کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ بادی النظر میں کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہے، کرنسی کی ضبطی کلکٹریٹ کسٹم کی سول قانونی کارروائی ہے،اگر ملزمہ 15 فروری کو پیش نہ ہوئی تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گی۔
کرنسی اسمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی استدعا کی تھی، جبکہ مستقل استثنیٰ اور بریت کی درخواستیں بھی دائر کی تھیں۔ عدالت نے گواہان کو بھی 15 فروری کو پیشی کے نوٹس جاری کر دیئے ۔
Comments are closed.