اسلام آباد: مستونگ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے ایف سیون پی جی طیارے کے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ کے قریب زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈکوارٹر میں بورڈ آف انکوائری قائم کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.