ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں دو نئی اموات درج ہوئی ہیں، کاتالونیا کے علاقے آگوئینا میں ٹرک کار کی ٹکر میں ایک عورت جانبحق جبکہ دوسری طرف بارسلونا کے نواحی علاقے مونتکادا کے مقام پر موٹر سائیکل C58 سڑک سے اترنے پر موٹرسائیکل سوار جانبحق ہوگیا
رواں سال کاتالونیا میں ٹریفک حادثات میں85 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 30 موٹرسائیکل سوارشامل ہیں۔
بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے محکمہ ٹریفک کی جانب سے شہریوں کو قوانین پر عمل کرتے ہوئے احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کا مشورہ دیاگیاہے۔
Comments are closed.