سپین نے افغانستان سے سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلاء کے لئے جہاز روانہ کردیا

سپین کی وزرات خارجہ اور دفاع کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ سپین سے دو فوجی طیارے سفارتی عملے، ہسپانوی باشندوں کو افغانستان بھیجے جائیں گے۔ جس میں ایک طیارہ ساراگوسا ائیربیس سے دوبئی روانہ ہوگیاہے جبکہ ایک طیارہ منگل کی صبح 9 بجے روانہ ہو گا۔ بیان میں بتایاگیاہےکہ ہسپانوی فوجیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے مقامی باشندوں کا انخلاء بھی ممکن بنایا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے مقامی باشندوں کے حوالے واضع اعداوشمار نہیں بتائے گئے تاہم مختلف وزارتیں کئی روز سے انخلاء پر کام کررہی ہیں۔انخلاء کا منصوبے شروع کرنے کا اعلان جمعہ کے روزہسپانوی وزیر خارجہ کی جانب سے کیاگیا۔

ہسپانوی وزیراعظم نے پیدرو سانچیز نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغان شہریوں (بالخصوص عورتوں اور بچیوں) کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments are closed.