کورونا پھر پنجے گاڑھنے لگا۔۔ پاکستان میں مزید95 اموات،3 ہزار221 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وار شدید ہوتے جا رہے ہیں، قاتل وائرس ایک دن میں مزید 95 زندگیاں نگل گیا جب کہ 3 ہزار 221 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 181 افراد کے کورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار 221 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد  ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی مجموعی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد ہے، ایکٹیوکیسزکی تعداد87ہزار423ہوگئی ہے، مختلف اسپتالوں میں5ہزار356 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 492 مریض حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹرپر موجود ہیں۔

گزشتہ روز قاتل وباء نے مزید 95 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا جس کے بعد پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد24ہزار573 ہو گئی، گزشتہ روزپنجاب میں سب سے زیادہ40اموات ہوئیں، سندھ میں 36 اورخیبرپختونخوا میں11مریض جاں بحق ہوئے، کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد اورآزادکشمیرمیں تین تین اموات ہوئیں جب کہ گلگت بلتستان میں دو مریض جان کی بازی ہارگئے

اگر اب تک ہونے والی اموات کی بات کی جائے تو پنجاب میں11 ہزار 412 اور سندھ میں6475 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ‏خیبرپختونخوامیں 4679 اور‏اسلام آباد میں 837 اموات ہوئیں، بلوچستان 335 اور ‏گلگت بلتستان 166 اموات ہوئیں، ‏آزادکشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 669 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379 ہے، پنجاب میں اب تک 3 لاکھ 73 ہزار 718 افراد وباء سے متاثر ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 53 ہزار 134 کورونا مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 31 ہزار 632، اسلام آباد میں94 ہزار 402 اور آزاد کشمیر میں29 ہزار 593  کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں، جب کہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد9442ہوگئی۔

Comments are closed.