ایمسٹرڈیم: دنیا بھر کی طرح نیدرلینڈز میں بھی بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، بھارتی فوج کی طرف سے کیے جانے والے مظالم کیخلاف ایمسٹرڈیم کے ڈیم اسکوائر پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے کشمیریوں کے حق اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جموریت ہونے کا دعوے دار بھارت اقلیتوں کے لئے جہنم بن چکا ہے لیکن مغربی دنیا ان مظالم کو خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے کیوں کہ مغرب کے محاشی مفادات بھارت کے ساتھ وابستہ ہیں۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ اور یوروپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں اور دوسری اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں، مظاہرین نے اس عظم کا اظہار کیا کہ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
Comments are closed.