پاکستان تحریک انصاف حکومت کے 3 سال مہنگائی کے لحاظ سے عوام پر بھاری رہے تین سال میں چینی اوسط 49 روپے 92 پیسے فی کلو، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 362 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، گھی 178 روپے 90 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی جو اب 105 روپے 51 پیسے فی کلو ہوچکی ہے اگست 2018 تا اگست2021 دال ماش 95 روپے 60 پیسے، دال مسور اوسط 43 روپے94 پیسے،دال مونگ اوسط 68 روپے 86 پیسے فی کلومہنگی تین سال میں دال چنا 29روپے77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق تین سال میں بکرے کا گوشت اوسط 337 روپے 47 پیسے اورگائے کے گوشت کی قیمت میں 169 روپے 52 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ،تازہ دودھ 25 روپے 89 پیسے فی لیٹر ،دہی 26 روپے78 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے دورمیں لہسن 120روپے 68 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
دستاویز کے مطابق اگست 2018 تا اگست2021 ٹماٹر اوسط 12روپے 95 پیسے پیاز 2 روپے 59 پیسے فی کلو بڑھی موجودہ دورحکومت میں زندہ برائلر مرغی اوسط 37 روپے 91 پیسے فی کلو اورانڈے اوسط 58 روپے 37 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، موجودہ دورحکومت میں چاول 19 روپے 35 پیسے فی کلو ۔گڑ 55 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگاہواایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 530 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔
Comments are closed.