پاکستان میں کورونا تشخیصی شرح 7.86 فیصد،74 اموات، 4ہزار373 کیسز ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک دن میں مزید 74 کورونا مریض زندگی بازی ہار گئے، جب کہ 4 ہزار 373 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے چار ہزار 373 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 647 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 531  ہو گئی ہے جن میں  سے سندھ کے 47 ہزار813 ایکٹو کیسز شامل ہیں۔ پنجاب میں 22 ہزار625 کورونا متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 16،اسلام آباد میں 5 ہزار 657 ،گلگت بلتستان میں 892 ،بلوچستان میں 658 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 870 ایکٹو کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس نے پاکستان میں 74 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 713 ہوچکی ہے۔ 9 لاکھ 99 ہزار 403 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7 عشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.