نیب ریفرنسز پر فیصلوں کیخلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نےنوازشریف کو سزا معطلی کی درخواست میں مزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دیدی ۔۔ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی سابق وزیر اعظم کی سزا کے خلاف اپیل کی اٹھارہ فروری کو سماعت ہوگی۔ نیب کی اپیلوں پر سماعت بھی اُسی روز ہو گی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل  بنچ سے نواز شریف کے وکیل منور اقبال دُگل نے استدعا کی کہ وہ سزا معطلی کی درخواست کے ساتھ مزید دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ احتساب عدالت میں گواہان اوراستغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے شواہد عدالتی ریکارڈ پر لانے کی بھی اجازت دی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عدالت خود بھی مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کر چکی ہے ، آپ کی تحریری درخواست منظور کی جاتی ہے ۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلےکےخلاف نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر بھی تاریخ لگ گئی ۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ ہی اٹھارہ فروری کو اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔

Comments are closed.